Khwab mein Astarlab Dekhna

خواب میں اسطرلاب دیکھنے کی تعبیر

حضرت کرمانی میلے نے فرمایا ہے کہ خواب میں اسطرلاب کی تاویل پادشاہ کے مصاحب اور سردار ہیں۔ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس اسطرلاب ہے یا خریدا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے تو دلیل ہے کہ سلطانی مصاحبوں میں ہوگا اور قوم کا سردار ہوگا اور اگر دیکھے کہ اسطرلاب گم ہو گیا ہے یا ٹوٹ گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے جاو اور مرتبے میں نقصان ہوگا۔حضرت جابر مغربی میلے نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اسطرلاب سے آفتاب کو دیکھتا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کے کام یا اس کے سرداروں کے کام میں مشغول ہوگا اور ان سے خیر و منفعت پائے گا اور بعض اہل تعبیر بیان کرتے ہیں کہ خواب میں اسطرلاب ایسا مرد ہوتا ہے کہ جس کو ثبات نہیں ہوتا ہے اور پائیدار کام پر نہیں ہوتا۔