Khwab Mein Saanp Dekhna ki Tabeer
خواب میں سانپ دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سانپ بد خواہ اور پوشیدہ دشمن ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر میں سانپ ہے تو گھریلو دشمن پر دلیل ہے۔ اور اگر جنگل میں دیکھے تو بیگانہ دشمن پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے سانپ سے لڑائی کی ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن سے جھگڑا کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ سانپ اس پر غالب آیا ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن پر فتح نہ پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ سانپ نے اس کو کاٹا ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن کو مغلوب کرے گا۔ا ورا گر اس نے سانپ کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر دشمن کا مال کھائے گا اور خیر اور خوشی دیکھے گا اور دیکھے کہ اس نے سانپ کے دو ٹکڑے کئے ہیں۔ دلیل ہے کہ دشمن سے انصاف حاصل کرے گا اور دونوں ٹکڑے اٹھا لئے ہیں۔ دلیل ہے کہ دشمن کا مال کھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ سانپ نے اس کے ساتھ مہربانی سے بات کی ہے۔ کہ اس کے در پیش عجیب کام ہو گا کہ اس سے شادی اور خوشی دیکھے گا۔ اور اگر دیکھے کہ سانپ نے اس کے ساتھ تندی اور تیزی سے بات کی ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن اس پر فتح پائے گا۔ اور اگر مرا ہوا سانپ دیکھے۔ دلیل ہے کہ حق تعالیٰ اس سے شر اور آفت کو دور کرے گا۔ اور اس کی تکلیف نہ ہو گی اور دیکھے کہ سانپ اس کا تابعدار ہے دلیل ہے کہ مرتبہ اور بزرگی پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ سانپ سے بھاگا ہے اور اس کو پکڑ نہیں سکا ہے تو دشمن کے ضعف پر دلیل ہے۔اور اگر دیکھے کہ سبز سانپ ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن دیندار اور با امانت ہو گا۔ اور اگر دوسرے سانپوں کے علاوہ سیاہ سانپ کو دیکھے تو لشکر پر دلیل ہے۔ اور اگر سانپ زرد ہے تو بیمار صورت دشمن پر دلیل ہے۔ اور اگر سرخ دیکھے تو معاشر اور عیش پسند دشمن پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ سانپ کے بہت سے پاؤں ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کا دشمن قوی اور دلاور ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ بہت سانپ اس کے سامنے جمع ہیں اور اس کو ستاتے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کے بہت سے خویش دشمن ہوں گے۔ لیکن ان سے نقصان نہ دیکھے گا اور اگر دیکھے کہ سانپوں کے سینگ اور بہت سے دانت ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کا دشمن کینہ ور بد خصلت ہو گا۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ سانپ اس کی ناک یا کان یا پستان یا پیشاب یا پاخانہ کی جگہ سے نکلا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا فرزند اس کا دشمن ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ سانپ اس کے منہ سے نکلا ہے۔ دلیل ہے کہ وبال جان بات کرے گا۔ حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ سفید سانپ کا دیکھنا دشمن کو دیکھنا ہے اور سیاہ سانپ سپاہی ہے اور اگر دیکھے کہ سانپ سے بھاگا ہے اور اس کو سانپ نے نہیں دیکھا ہے۔ دلیل ہے کہ آرام اور خوشی پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ سانپ نے اس کو پکڑا ہے اور دیکھ نہیں دیا ہے دلیل ہے کہ بزرگی پائے گا اور دشمن سے امن میں ہو گا۔
حضرت خلف اصفہانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ سبز سانپ اس کا مطیع ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ خزانہ پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی آستین سے سانپ نکلا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا فرزند اس کا دشمن ہو گا۔ اور اگرد یکھے کہ اس نے سانپ کو مارا ہے اور اس کا خون اپنے جسم پر ملا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا فرزند اس کا دشمن ہو گا۔اور اگرد یکھے کہ اس نے سانپ کو مارا ہے اور اس کا خون اپنے جسم پر ملا ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن کا مال حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے اپنے بستر پر سانپ مارا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عورت مرے گی۔ اور اگر دیکھے کہ سانپ اس کے گریبان یا اس کے منہ سے نکل کر زمین میں گھسا ہے۔ دلیل ہے کہ ہلاک ہو گا۔ اور خار مار خواب میں ضعیف اور کمزور دشمن ہے۔
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سانپ کا دیکھنا دس وجہ پر ہے: فف(1) طاقت (2) زندگانی (3) سلامت (4) بادشاہی (5) سپہ سالاری (6) عورت (7) دولت (8) موت (9) لڑکا (10) سیلاب
Snake Dream Meaning in Islam
According to Imam Ibn Sirin (رحمۃ اللہ علیہ), seeing a snake in a dream represents an ill-wisher or a hidden enemy. If a person sees a snake inside his house, it indicates an enemy from within the household; and if seen in the jungle, it refers to an outsider or foreign enemy. Seeing oneself fighting a snake means a dispute with an enemy. If the snake overpowers him, it means he will not be able to defeat his enemy. If the snake bites him, it signifies that he will overpower his enemy. Eating the meat of a snake indicates that he will gain wealth from his enemy and experience happiness. Cutting a snake into two parts means he will get justice against his enemy, and carrying both pieces shows that he will benefit from the enemy’s wealth.
If a snake speaks kindly to him, it means he will witness something astonishing and experience happiness or joy. If it speaks harshly, the enemy will overpower him. Seeing a dead snake means Allah will remove harm, trouble, and hardship from him. A snake that behaves obediently towards him indicates he will gain status and honor. Running away from a snake that cannot catch him signifies that his enemy is weak. A green snake represents a religious and trustworthy enemy; a black snake signifies powerful armies; a yellow snake shows an enemy suffering from illness; and a red snake denotes a pleasure-loving enemy. A snake with many legs represents a strong and brave enemy. If many snakes gather around him and trouble him, it means that several relatives will be his enemies, but they will not harm him. If the snakes have horns or many teeth, it represents a malicious and evil-natured enemy.
Hazrat Jafar Maghrabi (رحمۃ اللہ علیہ) said that if a snake emerges from a person’s nose, ear, breast, urine passage, or stool passage, it means his own child will become his enemy. If a snake comes out of his mouth, it means he will speak something harmful for himself. According to Ismail Ash’ath (رحمۃ اللہ علیہ), seeing a white snake means seeing an enemy; a black snake represents a soldier. Running away from a snake without being seen by it indicates joy and comfort. If a snake catches him but does not harm him, it means he will gain honor and remain safe from enemies.
Khalaf Isfahani (رحمۃ اللہ علیہ) said that if someone sees a green snake subdued under his control, he will gain treasure. If a snake comes out of his sleeve, it shows that his child will be his enemy. Killing a snake and smearing its blood on the body means he will gain wealth from his enemy. Killing a snake on his bed indicates his wife will die. If a snake comes out of his collar or mouth and enters the ground, it signifies his death. A domestic garden snake in a dream represents a weak and powerless enemy.
According to Imam Ja‘far Sadiq (رضی اللہ تعالیٰ عنہ), seeing a snake in a dream can represent ten meanings: strength, life, safety, kingship, army leadership, a woman, wealth, death, a son, or a flood.

ایک تبصرہ شائع کریں