Khwab Mein Khana Kaba Dekhna
خواب میں خانہ کعبہ دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی اپنے آپ کو مکہ شریف میں دیکھے۔ دلیل ہے کہ کعبہ کی زیارت کرے گا اور حج کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مکہ شریف کی طرف تجارت کے لئے گیا ہے اور حج کے لئے نہیں گیا ہے دلیل ہے کہ مال دنیا پر حریص ہے۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ مکہ شریف میں صلاح اور زہد کے ساتھ ہے اور عبادت میں مشغول ہے۔ دلیل ہے کہ دنیاوی منفعت میں ہے۔ اور اگر مکہ شریف کو آباد اور بھرا ہوا دیکھے۔ دلیل ہے کہ مال اور نعمت اس پر فراخ ہو گی اور اگر اجڑا ہوا دیکھے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔
Imam Ibn Sirin (may Allah have mercy on him) said: If someone sees themselves in Makkah Sharif (the Holy City of Makkah), it is a sign that they will visit the Kaaba and perform Hajj. And if one sees that they have gone to Makkah Sharif for trade and not for Hajj, it indicates that they are greedy for worldly wealth.
Imam Jabir al-Maghribi (may Allah have mercy on him) said: If someone sees that they are in Makkah Sharif with piety and asceticism, engaged in worship, it is a sign of worldly benefit. And if they see Makkah Sharif prosperous and full, it indicates that wealth and blessings will be abundant for them. But if they see it deserted and ruined, then its interpretation is contrary to the first (i.e., it indicates loss or deprivation).
خواب میں دیکھا کہ میں مکہ مکرمہ میں موجود ہوں اور کسی اونچی جگہ پر کھڑا ہوں اور کعبہ انسانوں سے بھرا ہوا ہے
جواب دیںحذف کریںخواب میں مکہ مکرمہ دیکھنا یا وہاں ہونا دین میں مضبوطی، نیکی، عبادت میں اضافہ اور روحانیت کی طرف سفر کی علامت ہوتا ہے۔ اس سے مراد یہ ہو سکتا ہے کہ آپ کی زندگی میں دینی بیداری یا قربِ الٰہی حاصل ہونے والا ہے۔
حذف کریںاونچی جگہ پر کھڑا ہونا عزت، بلندیِ مرتبہ یا خدا کی طرف سے رفعت نصیب ہونے کی علامت ہے۔ اس سے مراد ہے کہ آپ کو عزت، مقام، یا روحانی ترقی مل سکتی ہے
ایک تبصرہ شائع کریں