خواب میں چیونٹیاں دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ کیڑے لوگوں کا انبوہ ہے۔ اگر کوئی دیکھے کہ چیونٹیاں کسی چیز میں آ کر بند اور جمع ہو گئیں تو دلیل ہے کہ بہت سے لوگ اس کے گھر میں آ پہنچیں اگر دیکھے کہ بہت سے چیونٹے اس کے گھر سے نکلے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کے گھر کے لوگ دوسری جگہ تبدیل ہوں گے۔ اور اگر دیکھے کہ اوپر سے چیونٹے اس کے گھر میں گئے ہیں دلیل ہے کہ چور اس کے گھر میں گھسے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے جسم پر بہت سی چیونٹیاں جمع ہوئی ہیں یا اس کے منہ سے نکلی ہیں۔ دلیل ہے کہ جلدی ہلاک ہو گا۔حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چیونٹی کمزور دشمن ہے۔ اگر اپنے گھر میں بہت سے چیونٹے دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کی نسل بہت ہو گی۔اور اگر دیکھے کہ چیونٹے اس کے گھر سے باہر نکلے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کی نسل کم ہو گی۔حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ سرخ چیونٹی ضعیف اور سست آدمی پر دلیل ہے اور سیاہ اور بڑے چیونٹے چوری کے مال اور اہل خانہ پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ چیونٹیاں اس کے گھر سے باہر نکلی ہیں اور ہوا میں اڑتی ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کے خویش سفر سے واپس آئیں گے۔حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ چیونٹیوں کا دیکھنا تاویل میں صاحب خواب کے اہل خانہ ہیں۔ اور اگر دیکھے کہ چیونٹیاں اس کے گھر سے باہر نکلی ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کا حال پریشان ہو گا۔
ایک تبصرہ شائع کریں