خواب میں عیسائیوں کی صحبت میں بیٹھنا

Khwab Mein Isaiyon Ki Sohbat Main Bethan

خواب میں عیسائیوں کی صحبت میں بیٹھنا

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعا لیٰ علیہ فرمایا ہے کہ اگر کوئی مسلمان د یکھے کہ وہ آتش پرست ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ وہ گمراہی اور بدعت کے ر ستے پر چلے گا اور دین اسلام پر اعتقادنہ رکھے گا ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی ترسائی کو د یکھے تو اس پر فتح پا ئے گا ۔ کیونکہ ترسا نصرانی ہے ۔ اور نصرانی سے مشتق ہے ۔ اور اگر عیسائی د یکھے کہ مسلمان ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ وہ مسلمان ہو گا یا مر ے گا ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کی صحبت عیسائیوں کے ساتھ ہے ۔ تو دلیل ہے کہ ان کا دوست اور ہوا خواہ ہو گا اور دین اسلام پر اس کا اعتقاد ضعیف اور ست ہو گا ۔

0/Post a Comment/Comments