خواب میں تہہ بند دیکھنا

Khwab Main Teh-band Dekhna 

خواب میں تہہ بند دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ازالہ عورت ہے اگر خواب میں دیکھے کہ تہبند باندھا ہے تو دلیل ہے کہ عورت لائے گا یا کنیز (کنیز ، لونڈی) خریدے گا اور اگر دیکھے کہ ازالہ یعنی تہہ بند ضائع ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ وہ عورت سے جدا ہوئے اور اگر دیکھے کہ ازاد پھٹ گیا ہے تو عورت کے نقصان اور عیب کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ ازار آگ میں جل گیا ہے تو آفت اور عورت کی بیماری کی دلیل ہے ۔
حضرت مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کا تہبند سوتی یا پشمینہ کا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت لڑکی اور دیندار ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا ازالہ پرانا اور میلا ہے تو اس کی تاویل پہلے کے خاف ہے اور اگر دیکھے کہ اس کا ازار ریشم یا بریشم کا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت معاشر(معاشر:عیاش)اور متکبر (متکبر:مغرو) ہو گی ۔

0/Post a Comment/Comments