Khwab Mein Satoon Dekhna
خواب میں ستون دیکھنا
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ستون صاحب خواب کے لئے صاحب دولت اور با اقبال شخص ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس قوی ستون ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی اقبال والے مرد سے مال حاصل کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر کا ستو گرا ہے یا ٹوٹا ہے ۔تو یہ اس کی ہلاکت پر دلیل ہے ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ستون اسلام ہے ۔اور اگر دیکھے کہ گھر کا ستون گرا ہے یا ٹوٹا ہو ا ہے ۔ دلیل ہے کہ صاحب خانہ ہلاک ہو گا ۔ اگر دیکھے کہ اس کے گھر کا ستون باریک ہے ۔ تو یہ اس کے دین کے ضعف پر دلیل ہے ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں ستون دیکھنا پانچ وجہ پر ہے ۔ (۱)صاحب دولت (۲)موت (۳)باحشمت مرد (۵)ولایت۔
ایک تبصرہ شائع کریں