خواب میں قلم دیکھنا

khwab mein Qalam dekhna

خواب میں قلم دیکھنا

اگر دیکھے کہ خواب میں قلم لیا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ علم حاصل کرے گا اور اس کا کام درست ہو گا اور مراد پوری ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ قلم سے کچھ لکھتا ہے ۔ اگر وہ لکھا ہوا نیک ہے تو نیکی پر دلیل ہے ۔ اور اگر برا ہے تو بدی پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ دو قلموں سے لکھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا سفر میں گیا ہوا شخص جلدی واپس آئے گا.
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی اپنے ہاتھ میں لکھنے کا قلم دیکھے ۔ اگر اہل علم سے ہے ۔ دلیل ہے علما ء او ر صلحا ء سے صحبت رکھے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ قلم سے کچھ لکھتا ہے اور پڑ ھتا ہے تو یہ اس کی موت کی دلیل ہے ۔ اقرا ء کتا بک کفی بنفسک الیوم علیک حسیباپڑھ لے لکھا اپنا تو ہی بس ہے آج کے دن حساب لینے والا ) اور اگر جو کچھ لکھا ہے اہل سنت والجماعت کی کتابوں کے موافق ہے ۔ دلیل ہے کہ عزت و مرتبہ پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ قلم اس کے ہاتھ میں ٹوٹ گیا ہے ۔ اگر عالم ہے تو اس کی حرمت ہو گی اور اس کا بت رونق ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ ٹوٹے ہوئے قلم سے لکھ رہا ہے اور اس نے جو کچھ لکھا ہے چوپایوں کے شمار سے یا پرندوں کے شمار سے ہے ۔ اس کی تاویل اس کی ذات اور صورت اور خا صیت کے مطابق ہو گی ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں قلم سات وجہ پر ہے ۔ اول حکمت ، دوم فرمان ، سوم علم ، چہارم دانائی ، پنجم ولایت ، ششم چیزوں کا درست ہونا ۔ ہفتم کام اور مراد ۔

0/Post a Comment/Comments