خواب میں درخت دیکھنا

Khwab mein darakht dekhna

خواب میں درخت دیکھنا

حضرت دا نیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں ایسے درخت کا دیکھنا کہ جو لوگوں کے نزدیک محبوب ہے تو وہ شریف اور بزرگوار مرد کا دیکھنا ہے ۔ اور اگر ذلیل درخت کو دیکھے ۔تو کمینے آدمی پر دلیل ہے ۔اور جو درخت میوہ دار ہے ۔ دلیل ہے کہ تونگر (تونگر:دومت مند) مرد ہو گا ۔ اور بغیر پھل کے درخت درو یش مرد کی دلیل ہے اور جو درخت کے ملک عرب میں ہے ، جنگلی آدمی پر دلیل ہے اور جو درخت ملک عجم میں ہے ، مرد عجمی پر دلیل ہے ۔ اور جس درخت کو باغ میں دیکھے ۔ صاحب باغ پر مال کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ درخت جڑ سے اکھیرا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی شخص کو مرتبے اور نعمت سے گرائے گا ۔

0/Post a Comment/Comments