Khwab mein Sunmbal Dekhnay Ki Tabeer
خواب میں سنبل دیکھنا
سنبل ، ایک بالوں جیسی گھاس ہے ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس سنبل ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال اور نعمت حاصل کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس خشک سنبل ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔حضرت جابر مغربی ؒ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ تازہ سنبل کھاتا ہے ۔ دلیل ہے کہ مال حلال حاصل کرے گا ۔ یا اس کے فرزند ہو گا جو اس ملک میں مشہور ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ سنبل کو آگ پر جلایا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے مال کا نقصان ہو گا ۔
ایک تبصرہ شائع کریں