Khwab Mein Khonti dekhne ki Tabeer

خواب میں کھونٹی دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کھونٹی بھائی ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے دیوار میں کھونٹی لگائی ہے دلیل ہے کہ اس کا بھائی کھونٹی لگائی جگہ پر کسی کو پکڑے گا۔ کیونکہ دیوار تاویل مرد ہے۔ اور اگر دیکھے کہ دیوار کو رسی سے باندھا ہے دلیل ہے کہ اس کا بھائی کسی مرد سے ملے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے پشت پر کھونٹی ماری ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی پشت سے فرزند پیدا ہو گا جو بادشاہ بنے گا یا پورے شرف اور بزرگی کو پہنچے گا یا زاہد ہو گا کہ جس کا نام تمام عالم میں مشہور ہو گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کھونٹی تمام چیزوں میں بزرگی اور دین و دنیا کا مرتبہ ہے اور اگر دیکھے کہ کھونٹی اس کے گھر کے دروازے پر ہے۔ دلیل ہے کہ شرف اور بزرگی پائے گا۔ اور اگر اپنے گھر سے کھونٹی اکھاڑ ک باہر پھینکی ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس لکڑی یا لوہے یا چاندی یا تانبے یا ہڈی کی کھونٹی ہے دلیل ہے کہ یہ دوقسم ہے۔ ایک یہ ہے کہ عورت کرے گا۔ دوسرے یہ ہے کہ کسی کو دوست بنائے گا۔