خواب میں بستان افروز دیکھنا

بستان افروز(سرخ رنگ کا پھول جسے کنغا بھی کہتے ہیں )حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بستان افروز کا دیکھنا شادی (شادی ہے:خوشی کا سبب)ہے۔ لیکن دین میں ہوگی ۔ اوراگر خواب میں دیکھے کہ بستان افروزلی ہے ۔ یا کسی نے اس کو دی ہے تو اس سے دلیل خوشی اور شادی کی ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے بستان افروز کسی کو دی ہے تو اس سے دلیل ہے کہ اس کو خوش کرے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ بستان افروز اگر کوئی شخص خواب کے اندر موسم میں دیکھے توسرداری ہے۔ اور بعض اہل تعبیر نے کہا ہے کہ بستان افروز۔ سوداگر عورت خوش طبع ، مالدار اوربا جمال ہے۔ اوراگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ بستان افروز کو کسی جگہ میں لگاتا ہے تودلیل ہے کہ اس کی مصاحبت کسی تاجر دوست کے ساتھ صحبت سے جدا ہوجائے گا۔