خواب میں نجومی دیکھنا

Khwab Mein Najoomi Dekhna

خواب میں نجومی دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ نجومی ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ بزرگوں اور بادشاہ کے نزدیک عزت پائے گا اور اس کا مرتبہ زیادہ ہو گا۔ لیکن جھوٹی اور مہال باتیں کہے گا۔خاص کر اگر خواب میں بھی احکام نجوم کی بات کہی ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ علم نجوم اور ہیت افلاک کی باتیں کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ اور بڑے لوگ اس کی عزت کریں گے۔ اگر دیکھے کہ احکام نجوم کی باتیں کرتا ہے تو اس کی تاویل بے حرمتی دیکھنا اور جھوٹ بولنا ہے۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں نجومی جھوٹا ہے اور حق تعالیٰ کا شکر گزار بندہ ہے۔

0/Post a Comment/Comments