خواب میں نیلو فر دیکھنے کی تعبیر

khwab mein nilofar dekhna

خواب میں نیلو فر دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب کے اندر نیلو فر(پھول) کو اس کے موسم میں اس کے پودے پر دیکھے دلیل ہے کہ اس کو کسی سے کچھ ملے گا یا اس کے ہاں فرزند صالح پیدا ہو گا۔ اور اگر پھول پودے سے جدا دیکھے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر عورت دیکھے کہ اس نے نیلو فر کے پودے سے نیلو توڑ کر غلام کو دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا غلام بھاگے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی دوست نے نیلو فر کا دستہ دیا ہے۔ دلیل ہے کہ ان کے درمیان جدائی پڑے گی۔ حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں نیلو فر کا پودا کنیز ہے کہ جس سے صاحب خواب کو نقصان پہنچے گا۔

0/Post a Comment/Comments