Khwab Mein Botal Dekhne ki Tabeer
خواب میں بوتل دیکھنےکی تعبیر
حضرت ابن سیرین پیلے نے فرمایا ہے کہ خواب میں بوتل عورت ہے اور کہتے ہیں کہ خادم ہے جو عورتوں کی خدمت کرتا ہے۔ لیکن پاندار نہیں ہوتا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ کسی نے خالی بوتل دی ہے۔ دلیل ہے کہ درویش صورت کرے گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس بوتل میں روغن گل بنفشہ ہے۔ تو دیندار عورت پر دلیل ہے۔ حضرت جابر مغربی نے فرمایا ہے کہ خواب میں بوتل روغن کی مالدار عورت ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس میں سے روغن سر پر ملا ہے۔ دلیل ہے عورت کے مال سے اس کو کچھ ملے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بوتل میں سے شربت پیا ہے جسے شربت سیب اور شربت انار وغیرہ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر عورت کا مال ملے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بوتل سفید بلور کی اور پاکیزہ ہے۔ دلیل ہے کہ پارسا اور خوبصورت عورت سے شادی کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بوتل ٹوٹی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عورت ہلاک ہوگی۔ اور اگر دیکھے کہ بوتل ضائع ہوگئی ہے۔ دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا۔ حضرت اسماعیل اشعت مہینہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس بوتل ہے اور اس میں گلاب یا کوئی میٹھی چیز ہے۔ دلیل ہے کہ خوش طبع اور موافق عورت چاہے گا ۔ اور اگر گلاب ترش دیکھے۔ تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔ اور اگر بوتل میں کوئی اچھی چیز دیکھے۔ دلیل ہے کہ پارسا اور خوبصورت عورت کرے گا۔ حضرت جعفر صادق پیلے نے فرمایا ہے کہ خواب میں بوتل دیکھنا تین وجہ پر ہے (۱) با جمال عورت (۲) کنیز (۴) گھر کا خادم -
0 Comments
Post a Comment