Khwab Mein Kanghi Dekhna
خواب میں کنگھی دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔کہ خواب میں کنگھی ایسا شخص ہے کہ جس کی حسب اور نسب نہیں ہے ۔ اور اس کے دین میں نفاق ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ سر اور ڈاڑھی کو کنگھی کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ غموں سے نجات پائے گا اور قرض سے سرخرو ہو گا اور مراد کو پہنچے گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ ڈاڑھی کو کنگھی کرتا ہے اور کوئی بال باہر نکلتا ہے دلیل ہے کہ اپنے مال کو زکوۃ نکالے گا ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ کنگھی خواب میں موافق دوست کار خیر میں ہیں اور بالوں کو کنگھی کرنا مراد کو پانا ہے ۔اور کنگھی بنانے والا ایسا شخص ہے جو اس کے دل سے غم واندوہ کو دور کرتاہے اور قرض اتارتا ہے ۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خوبصورت لوگ ہیں جن کے د یدار سے آنکھیں روشن ہوتی ہیں ۔
0 Comments
Post a Comment