خواب میں عضو خاص دیکھنے کی تعبیر
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ کہ خواب میں عضو خاص دیکھنا مبارک اور نام اور فرزند ہے ۔اور کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے دو عضو خاص ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند ہو گا اورلوگوں میں بزرگی پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا عضو خاص کٹ گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا فرزند مرے گا ۔اور اگر دیکھے کہ اس نے اپناعضو خود کاٹا ہے دلیل ہے کہ اس کے فرزند نہ ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا عضو خاص ست ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا فرزند بیمار ہو گا ۔حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ خواب میں عضو خاص کی بڑائی بہت سے فرزند وں اور نام آوری پر دلیل ہے اور چھوٹائی اس کے خلاف ہے ۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے عضو خاص کو شاخوں کی طرح لگے ہوئے ہیں ۔ تو یہ بہت سے بیٹوں اور پوتوں پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اس کے عضو خاص سے مچھلی نکلی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس سے لڑکی اس عورت سے پیدا ہو گی کہ جو دریائے مشرق کے کنارے سے لائی گئی ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے عضو خاص سے بلی نکلی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے چور اور ڈاکو لڑکا پیدا ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کے عضو خاص سے مرغا نکلا ہے ۔ اس کی تاویل اس مرغے کے مطابق ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے عضو خاص سے چوہا نکلا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے نا بکار لڑکی پیدا ہو گی ۔ جس میں کسی طرح کی خیر نہ ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے عضو خاص سے سانپ نکلا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند ہو گا ۔ جو اسی کا دشمن ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ عضو خاص سے بچھو نکلا ہے ۔ اس کی بھی ہی تاویل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے عضو خاص سے چیونٹا نکلا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے کم ہمت اور کمینہ اور کمزور اعضا ، کا لڑکا ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے عضو خاص سے روٹی نکلی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا فرزند اور عیال بھوکے اور تنگ دست ہوں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے عضو خاص سے تل نکلے ہیں ۔ دلیل ہے کہ کوئی پوشیدہ طور پر اس کے عیال کو چاہتا ہے اور اگر دیکھے کہ اس کے عضو خاص سے پیپ نکلی ہے ۔ اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے عضو خاص سے منہ نکلی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو اسی قدر مال حسب مراد ملے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے عضو خاص سے خون نکلا ہے ۔ دلیل ہے کہ حیض والی عورت سے جماع کرے گا ۔اور اگر دیکھے کہ اس کے عضو خاص سے آگ نکلی ہے اور آدھی مشرق اور آد ھی مغرب کو گئی ہے دلیل ہے کہ اس کے فرزند پیدا ہو گا جو مشرق اور مغرب کا بادشاہ ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے عضو خاص سے گوبر نکلا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا میلان طبع اغلام کی طرف ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا عضو خاص اٹھا ہوا ہے اور سخت ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا نصیب اور اقبال بلند ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کوعضو خاص سخت اور دراز ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسکے بہت لڑکے پیدا ہوں گے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کوعضو خاص کے اردگرد پرا گے ہوئے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کا نام ملک میں مشہورہو گا اور عزت اور مرتبہ زیادہ ہوگا ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے ہاتھ سے عضو خاص کو اکھاڑا ہے اور پھر اپنی جگہ پر رکھی ہے ۔دلیل ہے کہ پہلا فرزند مرے گا اور دوسرا پیدا ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنا عضو خاص کسی کے منہ میں رکھا ہے اور وہ چوستا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس سے اس کو نفع پہنچے گا ۔اور اگر دیکھے کہ اس کے عضو خاص پر بال اُگے ہوئے ہیں ۔ دلیل ہے کہ فرزند کی طرف سے خوش ہو گا ۔
حضرت جابر مغربی ؒ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ عضو خاص جدا ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا فرزند مرے گا یا اس کا مال تلف ہو گا۔ اور خواب میں عضو خاص کی حرکت دیکھنا قوت اور فراخی نعمت پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا عضو خاص چر گیا ہے اور اس سے خون جاری ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ مال کا نقصان ہو گا ۔ اور اس کا فرزند مرے گا اور اگر دیکھے کہ عضو خاص سوج گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا مال زیادہ ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ لوگ اس کے عضو خاص کو مارتے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کا عیش تباہ ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا عضو خاص درمیان سے بندھا ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو گواہ اس کی گواہی نہ دے گا ۔ اور اگر عورت دیکھے کہ اس کا عضو خاص لگا ہے ۔ اور حاملہ ہے تو لڑکا جنے گی ۔ لیکن لڑکا مرجائے گا ۔ اور اگر حاملہ نہیں ہے تو حمل ہو جائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا عضو خاص باریک ہے تو بھی یہی تاویل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا عضو خاص کچھ کٹا ہے دلیل ہے کہ اس کا فرزند مرے گا اور مال اور مرتبہ کم ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے عضو خاص کے سوراخ سے مراد ید جواہرات نکلے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کے پارسا اور عالم لڑکا پیدا ہو گا ۔حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں عضو خاص کا دیکھنا سات وجہ پر ہے ۔ (۱)فرزند (۲)اہل خانہ(۳)مال (۴)عمر(۵)بزرگی (۶)طلب حاجت (۷) عز ت اور حرمت اور بہتری.
Seeing male organ in dream | Dream Interpretation
According to Hazrat Daniyal (A.S.), seeing the male organ in a dream is considered a sign of blessing, reputation, and children. If someone sees that he has two male organs, it means he will have children and will gain respect among people. If a person sees that his organ has been cut, it indicates the death of his child. If he sees that he cuts it himself, it means he will not have children. If he sees that his organ has become weak or soft, it suggests his child will fall sick.
Hazrat Ibn Sirin (R.A.) stated that seeing a large male organ signifies many children and growing fame, while seeing it small has the opposite meaning. If someone sees branches growing from his organ, this points to having many sons and grandsons. If a fish comes out of the organ, it means a daughter will be born from a woman who came from the East. If a cat comes out, it means he will have a son with a thieving or cunning nature. If a rooster comes out, the meaning will match the symbolism of a rooster. If a rat comes out, it means a daughter will be born who will not bring goodness. If a snake comes out, it symbolizes a child who will grow up to become his enemy. If a scorpion comes out, it has a similar meaning. If an ant comes out, it means he will have a weak or low-natured son.
If he sees bread coming out of his organ, it suggests his children and family will suffer from poverty and hunger. If he sees sesame seeds coming out, it means someone secretly desires his family. If pus comes out, its meaning is opposite to the earlier interpretations. If he sees pearls coming out, it means he will gain wealth according to the amount seen. If blood comes out, it indicates intercourse with a menstruating woman.
If he sees fire coming out of his organ and spreading from East to West, it means he will have a child who will become a great ruler of both regions. If dung comes out, it suggests he is inclined toward immoral acts. If his organ is erect and strong, it represents high fortune and success. If it becomes very long and firm, it indicates many sons. If he sees hair growing around it, it means his name will become famous and he will gain honor. If he sees himself pulling out the organ and placing it back, it indicates the first child will die and another will be born.
If someone sees another person sucking his organ, it means he will receive benefit from him. If hair grows on the organ, it shows joy from his children. According to Hazrat Jabar Maghribi (R.A.), if a person sees his organ completely separated, it means his child will die or his wealth will be destroyed. If he sees movement in the organ, it reflects strength and prosperity.
If he sees the organ cracked and bleeding, it means financial loss and the death of a child. If it becomes swollen, his wealth will increase. If people are hitting his organ in the dream, it means his comfort and peace will be destroyed. If he sees a knot tied around the middle of the organ, it indicates that a witness will not support him.
If a woman sees herself having a male organ and she is pregnant, she will give birth to a boy but the boy will die. If she is not pregnant, she will conceive. If she sees the organ thin or partly cut, it has the same meanings the child will die, and wealth or status will decrease. If she sees precious stones coming out of the organ, it means she will have a pious and knowledgeable son.
Hazrat Jafar Sadiq (A.S.) said that seeing the male organ in a dream can represent children, family, wealth, lifespan, prestige, fulfillment of needs, and honor.

0 Comments
Post a Comment