خواب میں عمارت دیکھنا

Khwab Mein Imarat Dekhna

خواب میں عمارت دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے و یران جگہ میں مسجد یا مدر سے یا خانقاہ کی عمارت بنائی ہے ۔ تو دین کی صلاح اور آخرت کے ثواب پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ و یران جگہ میں گیا ہے اور وہاں اپنے لئے عمارت بنائی ہے ۔ جیسے سرائے یا دکان وغیرہ ۔ دلیل ہے کہ دنیا کا فائدہ پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ معلوم جگہ ویران ہو گئی ہے ۔ دلیل ہے کہ بلا اور مصیبت اور گرفتار ہو گا ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر دیکھے کہ مشہور اور معروف جگہ میں مقیم ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس جگہ سے اس کی آبادی اور عمارت کے مطابق خیرو صلاح اور منفعت حاصل کرے گی ۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ کہ خواب میں عمارت کا دیکھنا چار وجہ پر ہے ۔ (۱)دنیا کی درستی (۲)خیرومنفعت (۳)مراد کا حصول (۴) رکے ہوئے کاموں کی کشائش اور برکت

0/Post a Comment/Comments