Khwab Mein Bijju Dekhna

خواب میں بجو دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کفتار بری اور پلید اور بد کردار عورت ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے بجو کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہاس پر جادو کریں گے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے بجو کو دودھ پیا ہے یا اس کے پاس اس کی ہڈی یا چمڑا ہے۔ دلیل ہے کہ اس عورت سے فائدہ حاصل کرے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ کفتاراس کے ساتھ باتیں کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ عورت اس سے بد زبانی کرے گی۔